سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملے کی کوشش ناکام، 3 میزائل تباہ

سعودی فوجی اتحاد کے مطابق میزائل مشرقی علاقے کی طرف فائر کیے گئے، چار ڈرونز بھی مار گرائے گئے

سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملے کی کوشش ناکام، 3 میزائل تباہ

ریاض: سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیے۔

اتحاد کے مطابق میزائل سعودی عرب کے مشرقی علاقے کی جانب فائر کیے گئے تھے۔ ممکنہ خطرے کے پیش نظر مشرقی ریجن اور الخرج گورنریٹ میں الرٹ جاری کیا گیا، جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی فوجی اتحاد نے چار ڈرونز بھی تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے، جو مملکت کے مشرقی اور جنوبی علاقوں کی جانب بھیجے گئے تھے۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے نمائندوں نے تہران میں اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

وزارت کے مطابق یہ دورہ علاقائی کشیدگی کم کرنے، مکالمے کو فروغ دینے اور بحران کے سفارتی حل کی کوششوں کا حصہ تھا۔ سعودی عرب نے اس سلسلے میں پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

خبر شیئر کریں: