سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

سابق آرمی چیف کی ملک و قوم اور پاک فوج کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر سرفراز بگٹی

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی قومی اور عسکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج و غم ہوا۔ ان کی قومی خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ ایک ممتاز عسکری شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے پاک فوج میں اہم خدمات انجام دیں۔ ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں اور انہیں ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان کے انتقال سے ملک ایک قابلِ احترام اور تجربہ کار عسکری شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنی رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر و استقامت دے۔ آمین۔

خبر شیئر کریں: