آبنائے ہرمز میں ایک دن کے دوران تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز کو بدستور بند قرار دیتے ہوئے محفوظ آمدورفت کے لیے مخصوص راستوں اور نیویگیشن سسٹمز کے استعمال پر زور دیا

آبنائے ہرمز میں ایک دن کے دوران تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

تہران: آبنائے ہرمز میں ایک دن کے دوران تیسرا آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی بحریہ کے مطابق بحری پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے تیسرے ٹینکر کو مشرقی آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔

ایرانی فوج کی بحریہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے اور اس آبی گزرگاہ سے محفوظ آمدورفت کے لیے ایران کی مسلح افواج کے ساتھ رابطہ، مخصوص محفوظ راستوں سے سفر اور نیویگیشن سسٹمز کو فعال رکھنا لازمی ہے۔

خبر شیئر کریں: