نیتن یاہو حکومت کے لیے بڑا دھچکا، حزب اختلاف کا متان کہانا سپیکر منتخب

سپیکر کے انتخاب میں متان کہانا نے 66 ووٹ حاصل کیے، نیتن یاہو کے نامزد امیدوار اوفیر کاٹز 52 ووٹ لے سکے

نیتن یاہو حکومت کے لیے بڑا دھچکا، حزب اختلاف کا متان کہانا سپیکر منتخب

تل ابیب: اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار ہونے کے دعوے سامنے آنے لگے، حزب اختلاف نے پارلیمان کے نئے سپیکر کے طور پر اپنے اتحادی متان کہانا کو منتخب کر لیا۔

سپیکر کے انتخاب میں متان کہانا نے 66 ووٹ حاصل کیے، جبکہ نیتن یاہو کے نامزد امیدوار اوفیر کاٹز کو 52 ووٹ ملے۔

متان کہانا کی کامیابی میں عرب جماعتوں یونائیٹڈ لسٹ اور رام کے ووٹوں نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے نیتن یاہو اور ان کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں کی حکومت کی تبدیلی کی حمایت کی ہے۔

سپیکر کا عہدہ پارلیمانی کارروائی، قانون سازی اور ووٹنگ کے شیڈول پر اثر انداز ہونے کے باعث اہمیت رکھتا ہے۔ نئے سپیکر آج سے نیتن یاہو حکومت کے ایجنڈے میں تبدیلی کے لیے کام شروع کریں گے۔

توقع ہے کہ ان کی ترجیحات میں عدلیہ کی آزادی محدود کرنے والی متنازع اصلاحات کو واپس لینا بھی شامل ہوگا۔ یہ اصلاحات 2022ء میں نیتن یاہو کے اقتدار میں آنے کے بعد متعارف کرائی گئی تھیں، جن کے خلاف اسرائیل میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا تھا۔

خبر شیئر کریں: