جنگ ہوئی تو امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر بھی ہدف ہوں گے، ایران

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا بیان، امریکی یا اسرائیلی فوجی اڈوں کے قریب ڈیم، بندرگاہیں اور بجلی گھر دوہرے استعمال کے حامل تصور کیے جائیں گے۔

جنگ ہوئی تو امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر بھی ہدف ہوں گے، ایران

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب موجود ڈیم اور بجلی گھر بھی فوجی اہداف تصور کیے جائیں گے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی منطق کو یکساں اور غیر جانبدارانہ انداز میں لاگو کرے گا۔

باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی یا اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب موجود کسی بھی ڈیم، بندرگاہ یا بجلی گھر کو دوہرے استعمال کا حامل سمجھا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار کی رپورٹ میں تجزیہ کاروں کے حوالے سے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ ایران کے بعض ڈیم ممکنہ طور پر میزائل ٹھکانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تعمیر کیے گئے ہیں اور وہ فوجی و شہری دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں۔

خبر شیئر کریں: