1971 کی جنگ میں بہاری کمیونٹی پر ڈھائے گئے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

مکتی باہنی نے نہتے اور محبِ وطن پاکستانیوں، خصوصاً بہاری کمیونٹی، پر مظالم ڈھا کر درندگی کی بدترین مثال قائم کی، متاثرہ شخص کی آپ بیتی

1971 کی جنگ میں بہاری کمیونٹی پر ڈھائے گئے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

ڈھاکہ: 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران بہاری کمیونٹی پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب ہیں، مکتی باہنی نے نہتے، بے گناہ اور محبِ وطن پاکستانیوں، خصوصاً بہاری کمیونٹی، پر مظالم ڈھا کر درندگی کی بدترین مثال قائم کی۔

بہاری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے محمد علاؤالدین بھی ان پاکستانیوں میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان سے محبت کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ بھارتی سرپرستی میں مکتی باہنی کے مظالم سے متاثرہ محمد علاؤالدین نے اپنی آپ بیتی بیان کرتے ہوئے کہا کہ مکتی باہنی کے دہشت گردوں نے پورے ملک میں آگ و خون کی ہولی کھیلی، جبکہ انہوں نے بڑی مشکل سے اپنے لوگوں کی حفاظت کی۔

محمد علاؤالدین کے مطابق چٹاگانگ میں ظلم کی ایسی ہولناک صورتحال تھی کہ انہوں نے 45 ڈرموں میں سربریدہ لاشیں جمع کی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے شمار لاشیں سڑکوں پر پڑی تھیں، جنہیں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے دفن کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مکتی باہنی، شانتی باہنی اور لال باہنی کے عناصر نے اس وقت تباہ کن صورتحال پیدا کر رکھی تھی۔

خبر شیئر کریں: