سہ ملکی ون ڈے سیریز، پاکستان اور سری لنکا آج لاہور میں مدمقابل
پاکستان پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے، جبکہ سری لنکا کے خلاف میچ قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
لاہور: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستانی ٹیم سیریز میں اب تک اپنے تینوں میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ قومی ٹیم نے دو میچوں میں انگلینڈ اور ایک میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے 37 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں سلمان علی آغا نے 107 رنز بنائے، جبکہ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے 241 رنز بنائے، جبکہ پاکستان نے ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
سیریز کا چھٹا میچ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔





