فرانس میں احتجاج اور سکیورٹی خدشات، پی ایس جی اور لیون کا میچ ایک روز کے لیے ملتوی

اتوار کو شیڈول مقابلہ اب پیر 26 اکتوبر کو پیرس کے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے کھیلا جائے گا

فرانس میں احتجاج اور سکیورٹی خدشات، پی ایس جی اور لیون کا میچ ایک روز کے لیے ملتوی

پیرس: فرانس میں احتجاج اور سکیورٹی خدشات کے باعث پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور اولمپک لیون کے درمیان فٹبال میچ ایک روز کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

فرانسیسی لیگ ون کے آٹھویں راؤنڈ کا یہ مقابلہ اتوار 25 اکتوبر کو پارک دے پرنسز اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 45 منٹ پر ہونا تھا۔ نئے شیڈول کے تحت میچ اب پیر 26 اکتوبر کو رات 8 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔

لیون کلب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ پیرس پولیس کے حکم پر میچ کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔ فرانسیسی پروفیشنل فٹبال لیگ نے نشریاتی ادارے لیگ ون پلس کی مشاورت سے نئی تاریخ اور وقت طے کیا۔

فرانس میں گزشتہ ہفتے احتجاج کے دوران پُرتشدد واقعات کے بعد مزید مظاہروں کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات سخت کیے جارہے ہیں۔

خبر شیئر کریں: