ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت غیر یقینی، پی سی بی کے این او سی کا انتظار

7 نومبر سے شروع ہونے والی لیگ کے لیے قومی کھلاڑیوں کو تاحال اجازت نامے جاری نہ ہوسکے، این او سی نہ ملنے پر متبادل کھلاڑی شامل کیے جاسکتے ہیں، ذرائع

ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت غیر یقینی، پی سی بی کے این او سی کا انتظار

لاہور: ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے لیے قومی کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے این او سی کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابوظہبی ٹی 10 لیگ 7 سے 20 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ قومی کرکٹرز کو تاحال این او سی نہیں ملے، جس کی وجہ سے وہ پریشانی سے دوچار ہیں۔

پاکستانی کرکٹرز فخر زمان، افتخار احمد، نسیم شاہ، فہیم اشرف، سفیان مقیم، عباس آفریدی، حسن نواز، علی رضا، اعظم خان، خواجہ نافع، عاکف جاوید، سلمان ارشاد، خوشدل شاہ اور حیدر علی ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹی 10 لیگ میں شامل ٹیموں نے قومی کرکٹرز سے رابطے کرکے انہیں جلد این او سی حاصل کرنے کا کہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ این او سی نہ ملنے کی صورت میں قومی کرکٹرز کی جگہ متبادل کھلاڑی لیے جائیں گے۔

خبر شیئر کریں: