ممنوعہ ادویات کا استعمال، آئرش ویمن کرکٹر نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی تسلیم کر لی

23 جون کو لیے گئے نمونے میں ممنوعہ مادہ پایا گیا، کرکٹر نے 23 اکتوبر سے رضاکارانہ معطلی قبول کرلی، آئی سی سی کا کیس کے فیصلے تک مزید تبصرے سے گریز

ممنوعہ ادویات کا استعمال، آئرش ویمن کرکٹر نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی تسلیم کر لی

ڈبلن: آئرلینڈ کی ویمن کرکٹر ربیکا اسٹوکل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی تسلیم کرلی۔

آئی سی سی کے مطابق 23 جون 2026 کو ربیکا اسٹوکل کے لیے گئے نمونے میں ممنوعہ مادے کی موجودگی سامنے آئی تھی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ربیکا اسٹوکل کا ڈوپنگ معاملہ تجویز کردہ طبی ادویات کے استعمال کے باعث پیش آیا۔

انہوں نے 23 اکتوبر 2026 سے رضاکارانہ طور پر معطلی قبول کرلی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ربیکا اسٹوکل کے کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

خبر شیئر کریں: