پاکستان اور انگلینڈ آج قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل، قومی ٹیم تیسری فتح کی خواہاں
لاہور میں سہ ملکی سیریز کا چوتھا میچ جاری، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے پنک کٹ میں میدان میں اتری۔
لاہور: پاکستان اور انگلینڈ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں آج قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
پاکستان نے اپنے ابتدائی دونوں میچ جیتے ہیں اور اب تیسری کامیابی کے لیے میدان میں اترے گا۔ قومی ٹیم نے پہلے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی، پھر انگلینڈ کو 87 رنز سے ہرایا۔
آج کے میچ میں کینسر سے آگاہی مہم کے تحت کھلاڑی پنک کٹ پہن کر شرکت کریں گے۔
انگلینڈ کو سیریز میں پہلی کامیابی کی تلاش ہے۔ پاکستان سے شکست کے بعد اسے سری لنکا کے خلاف بھی دو وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلش ٹیم آج شکستوں کا سلسلہ ختم کرکے واپسی کی کوشش کرے گی۔
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سیریز کے ابتدائی تین مقابلے راولپنڈی میں ہوئے تھے۔ باقی میچ اور فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔





