شرحِ سود کا فیصلہ آج ہوگا، نظریں اسٹیٹ بینک پر

مانیٹری پالیسی کمیٹی مہنگائی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی، گزشتہ جائزوں میں شرحِ سود 11.5 فیصد برقرار رکھی گئی تھی

شرحِ سود کا فیصلہ آج ہوگا، نظریں اسٹیٹ بینک پر

کراچی: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرحِ سود کا تعین کیا جائے گا۔

اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال اور دیگر معاشی اشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ شرحِ سود موجودہ سطح پر برقرار رکھی جائے یا اس میں تبدیلی کی جائے۔

گزشتہ مانیٹری پالیسی جائزوں میں شرحِ سود 11.5 فیصد برقرار رکھی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر بھی موجودہ پالیسی ریٹ یہی درج ہے۔

اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک پریس بریفنگ میں فیصلے اور اس کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔

خبر شیئر کریں: