سونا تین روز کی کمی کے بعد مہنگا، فی تولہ قیمت میں 2400 روپے اضافہ
فی تولہ سونا 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے، چاندی 100 روپے اضافے سے 5488 روپے ہوگئی
کراچی: عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں 3 روزہ کمی کے بعد پیر کو اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی جبکہ فی تولہ چاندی 100 روپے مہنگی ہوکر 5488 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار ڈالر کی اہم حد سے بدستور نیچے ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہوکر 3896 ڈالر کا ہوگیا۔





