جام کمال خان کی نان لی کولنز سے ملاقات، علاقائی معاشی تعاون پر گفتگو

نان لی کولنز سے ملاقات میں تجارتی روابط مضبوط بنانے اور عالمی معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے مواقع پر تبادلہ خیال

جام کمال خان کی نان لی کولنز سے ملاقات، علاقائی معاشی تعاون پر گفتگو

دوحہ: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ورلڈ انویسٹمنٹ فورم کی سربراہ نان لی کولنز سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال، عالمی معاشی چیلنجز اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔

روزنامہ عسکر کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں علاقائی تعاون کے فروغ میں پاکستان کے کردار اور بدلتے عالمی حالات میں ممالک کے درمیان معاشی روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے علاقائی رابطے بہتر بنانے، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی رابطہ کاری بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں علاقائی شراکت داری مضبوط بنانے اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

خبر شیئر کریں: