مقبول بھارتی ڈرامے ’’سی آئی ڈی‘‘ کے خالق بی پی سنگھ انتقال کرگئ
سی آئی ڈی کا آغاز 1998 میں ہوا اور ناظرین میں مقبول رہا،وہ ڈی سی پی شمسیر سنگھ چترولا کے کردار میں بھی نظر آتے تھے
ممبئی: معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار بی پی سنگھ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے ٹی وی انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو غمگین کر دیا ہے۔ ان کا پورا نام برجندر پال سنگھ تھا۔ وہ بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور کرائم شو سی آئی ڈی کے تخلیق کار اور پروڈیوسر کے طور پر خاص شہرت رکھتے تھے۔سی آئی ڈی کا آغاز 1998 میں ہوا اور یہ تقریباً دو دہائیوں تک ناظرین میں مقبول رہا۔انہوں نے ہارر سیریز آہٹ کے ذریعے بھی اپنی پہچان بنائی۔وہ سی آئی ڈی میں ڈی سی پی شمسیر سنگھ چترولا کے کردار میں بھی نظر آتے تھے۔انہوں نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے تعلیم حاصل کی اور بھارتی ٹی وی ڈراموں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔فلم ساز اشوک پنڈت نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور انہیں ایک بہترین فلم ساز اور عزیز دوست قرار دیا۔ سی آئی ڈی سے وابستہ اداکار دیانند شیٹی نے بھی اس خبر پر صدمے کا اظہار کیا۔





