اردن کے حملوں کے بعد کشیدگی میں کمی، شام نے اہم سرحدی گزرگاہ دوبارہ کھول دی
شام نے اپنے جنوبی علاقوں پر اردن کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول خلاف ورزی قرار دیا تھا
دمشق: شام نے اردن کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مرکزی سرحدی گزرگاہ بدھ کے روز دوبارہ کھول دی۔یہ پیش رفت اردنی فورسز کی جانب سے شام کے جنوبی علاقوں میں حملوں کے بعد سامنے آئی ہے، جن کے باعث دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہوگیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اردن نے یہ حملے ایک چرچ پر مہلک فائرنگ کے واقعے کے ردعمل میں کیے تھے۔ اردنی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ کارروائی میں 20 سے زائد جنگجو ہلاک ہوئے اور شدت پسند تنظیم داعش کے اسلحے کا ایک بڑا ذخیرہ تباہ کردیا گیا۔





