کچھی میں فائرنگ سے خاتون اور 3 بچے قتل، ملزم فرار

پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

کچھی میں فائرنگ سے خاتون اور 3 بچے قتل، ملزم فرار

سبی: ضلع کچھی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور تین کم سن بچوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

فراہم کردہ رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ نسرین، ان کا 6 سالہ بیٹا ضمیر، ایک سالہ بیٹی نفیسہ اور سات ماہ کی بیٹی علیزہ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزم شبیر ولد شریف لاشاری واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

خبر شیئر کریں: