یومِ سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری
نغمے میں کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور آزادی کی امید کو اجاگر کیا گیا ہے۔
راولپنڈی: 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمہ جاری کیا ہے۔
نغمے کے بول اور دھن کشمیری عوام کے عزم، حوصلے اور آزادی کی امید کا پیغام دیتے ہیں۔ اس میں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور خواتین و بچوں سمیت کشمیری عوام کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
خصوصی نغمے میں کشمیریوں کی ثابت قدمی اور جدوجہدِ آزادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور برہان وانی کو بھی جدوجہد کی نمایاں شخصیات کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
نغمے میں ابھینندن کی گرفتاری اور میزائل فائرنگ کے واقعات کے ذریعے پاکستان کی دفاعی تیاری اور عزم کا پیغام دیا گیا ہے۔
نغمے کے اختتام پر پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا۔
متبادل سرخیاں:





