واہگہ پر ’اڑتا تیر‘ کی تشہیر کے دوران ’تاجدارِ حرم‘ کی گونج
دونوں اداکاروں کی سرحدی تقریب میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔
بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی فلم ’اڑتا تیر‘ کی تشہیر کے لیے اٹاری واہگہ سرحد آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں ان کی گفتگو کے دوران عاطف اسلم کی آواز میں ’تاجدارِ حرم‘ سنائی دیتی ہے۔
دونوں اداکاروں نے سرحد پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب میں شرکت کی اور وہاں موجود لوگوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے حاضرین سے خطاب بھی کیا۔
سامنے آنے والی ویڈیو سے متعلق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قوالی کی آواز سرحد کی پاکستانی جانب سے آرہی تھی۔ اداکاروں کی گفتگو کے ساتھ پس منظر میں سنائی دینے والی موسیقی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔
آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی فلم ’اڑتا تیر‘ کی نمائش 23 اکتوبر 2026 کو شروع ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔





