بھارت میں سکھوں کے قتلِ عام کو 42 سال بیت گئے، زخم آج بھی تازہ

بھارتی حکومت کی سرپرستی میں سکھوں کے خلاف نسل کشی کی مہم چلائی گئی، ہیومن رائٹس واچ

بھارت میں سکھوں کے قتلِ عام کو 42 سال بیت گئے، زخم آج بھی تازہ

نئی دہلی: یکم نومبر1984ء، بھارتی تاریخ کا دردناک اور شرمناک باب، سکھوں کے بدترین قتلِ عام کو آج42 سال بیت گئے۔ 31 اکتوبر1984ء کو اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھوں کا قتلِ عام شروع ہوا جو 3 دن تک بلا روک ٹوک جاری رہا۔ سکھ مخالف فسادات کے دوران ہزاروں بے گناہ سکھوں کو قتل جبکہ سینکڑوں خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ یہ فسادات صرف سکھ برادری پر تشدد نہیں بلکہ انسانی حقوق اور بنیادی اقدار پر گہرا حملہ تھے۔ عالمی ذرائع ابلاغ اور بین الاقوامی جریدوں نے سکھوں کے اس قتلِ عام کو شرمناک قرار دیا۔ ڈپلومیٹ نے لکھا کہ انتہاپسند ہندوؤں نے ووٹنگ لسٹوں کے ذریعے چن چن کر سکھوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارتی حکومت کی سرپرستی میں سکھوں کے خلاف باقاعدہ نسل کشی کی مہم چلائی گئی۔

خبر شیئر کریں: