ندیم نانی والا کی بہن کو چھوڑنے کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار عہدوں سے فارغ

اہلکاروں پر پروٹوکول دینے اور مبینہ طور پر پیسے لے کر چھوڑنے کے الزامات، تحقیقات ایس ایس پی آپریشنز کے سپرد

ندیم نانی والا کی بہن کو چھوڑنے کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار عہدوں سے فارغ

لاہور: ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر پیسے لے کر چھوڑنے کے معاملے پر ڈیفنس بی تھانے کے ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کارروائی ایس ایچ او، محرر اور ایک لیڈی کانسٹیبل کے خلاف کی گئی ہے۔ انہیں شفاف انکوائری یقینی بنانے کے لیے موجودہ عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ندیم نانی والا کی بہن کو بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر روکا گیا تھا۔ متعلقہ اہلکاروں پر انہیں پروٹوکول دینے، اختیارات سے تجاوز کرنے اور مبینہ طور پر رقم لے کر چھوڑنے کے الزامات ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات ایس ایس پی آپریشنز کے سپرد کردی گئی ہیں۔ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

خبر شیئر کریں: