اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کیے، اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ

غزہ، مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کو دانستہ اجتماعی قتل، ظلم و ستم، تشدد، جنسی زیادتی کی رپورٹ پیش

اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کیے، اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ

نیویارک: اقوام متحدہ کے آزادانہ بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے اسرائیلی مظالم سے پردہ اٹھاتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی نشاندہی کر دی۔ تحقیقاتی کمیشن نے اکتوبر 2023ء سے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی فوج کے مظالم سے متعلق اپنی پانچویں رپورٹ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جمع کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ، مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کو دانستہ اجتماعی قتل، ظلم و ستم، تشدد، جنسی زیادتی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنا کر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔

خبر شیئر کریں: