ملتان میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی، تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

مسلح افراد نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو روکا، پولیس کی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری

ملتان میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی، تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درجAI Generated

ملتان: تھانہ شاہ شمس کی حدود میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ ان کے شوہر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شہری اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھر واپس جارہا تھا کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے انہیں روک لیا۔

مدعی کے مطابق دو ملزمان نے اسے اور بچوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا، جبکہ تیسرے نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

خبر شیئر کریں: