کراچی میں ڈاکوؤں نے پوری کرکٹ ٹیم کو لوٹ لیا،

منظور کالونی میں 3 مسلح ڈاکو کھلاڑیوں سے موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار، نوجوانوں پر تشدد بھی کیا گیا

کراچی میں ڈاکوؤں نے پوری کرکٹ ٹیم کو لوٹ لیا،AI Generated

کراچی: کراچی کے علاقے منظور کالونی میں نائٹ کرکٹ میچ کھیلنے والی پوری ٹیم کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔

رپورٹ کے مطابق واردات منظور کالونی کے سیکٹر ایف میں پیش آئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج کے مطابق تین مسلح ڈاکوؤں نے کرکٹ میچ کھیلنے والے نوجوانوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور ان سے موبائل فونز اور نقدی چھین لی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو کھلاڑیوں سے قیمتی سامان چھینتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ واردات کے دوران نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

خبر شیئر کریں: