پانچ سال میں 3 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کے پاکستانی شناختی کارڈ منسوخ

شناختی کارڈز کی قانونی حیثیت مشکوک تھی، وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں سال وار تفصیلات پیش کردیں۔

پانچ سال میں 3 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کے پاکستانی شناختی کارڈ منسوخAI Generated

اسلام آباد: گزشتہ پانچ سال کے دوران 3 لاکھ 26 ہزار 341 افغان شہریوں کے پاکستانی شناختی کارڈ منسوخ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ان شناختی کارڈز کی قانونی حیثیت مشکوک تھی۔

قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ و انسداد منشیات کی جانب سے پیش کردہ تفصیلات کے مطابق سال 2022 میں 62، سال 2023 میں 117، سال 2024 میں 8 ہزار 609، سال 2025 میں 62 ہزار 414 جبکہ سال 2026 میں اب تک 2 لاکھ 55 ہزار 139 افغان شہریوں کے پاکستانی شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پانچ سال کے دوران منسوخ کیے گئے شناختی کارڈز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 341 ہے۔

خبر شیئر کریں: