سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قومی سلامتی کے تحفظ کا ثبوت ہیں، اسپیکر ایاز صادق
کچھی اور وڈھ میں 9 دہشت گرد ہلاک، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی۔
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے علاقوں کچھی اور وڈھ میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔
ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی خدمات اور قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔





