فائرنگ کے چند روز بعد ٹائیگر شروف نے اپنا اپارٹمنٹ بیچ دیا

2018 میں خریدی گئی جائیداد کی فروخت سے ایک کروڑ 39 لاکھ روپے کا فرق، معاہدہ 22 اکتوبر کو رجسٹر ہوا

فائرنگ کے چند روز بعد ٹائیگر شروف نے اپنا اپارٹمنٹ بیچ دیا

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے ممبئی کے مہنگے علاقے کھار ویسٹ میں واقع اپنا اپارٹمنٹ 9 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1400 مربع فٹ پر مشتمل یہ اپارٹمنٹ انہوں نے جولائی 2018 میں 7 کروڑ 61 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔ فروخت کے معاہدے کی رجسٹریشن 22 اکتوبر 2026 کو ہوئی۔ خرید اور فروخت کی قیمت میں ایک کروڑ 39 لاکھ روپے کا فرق ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف نے گزشتہ برس اسی رہائشی منصوبے میں ایک بڑا اپارٹمنٹ 15 کروڑ 60 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا۔ اس سودے میں انہیں تقریباً 31 فیصد منافع ہوا تھا۔

رواں سال کے آغاز میں انہوں نے پونے میں واقع ایک اور اپارٹمنٹ بھی 8 کروڑ 87 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا۔

ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل ممبئی کے علاقے جوہو میں نامعلوم افراد نے اداکار کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ تاہم اپارٹمنٹ کی فروخت اور فائرنگ کے واقعے کے درمیان کسی تعلق کی تصدیق نہیں ہوئی۔

خبر شیئر کریں: