اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل، فیصلے کا انتظار

جوڈیشل مجسٹریٹ ضمانت مسترد کرچکے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ جمعرات کو فیصلہ سنائیں گے۔

اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل، فیصلے کا انتظار

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے ریاست مخالف مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے مقدمے میں ملزم اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو جمعرات کو سنایا جائے گا۔ ملزم کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسترد کردی تھی۔

ملزم اقرار الحسن نے وکیل تبدیل کرلیا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم نے کسی دہشت گردی کو پروموٹ نہیں کیا اور نہ کسی کالعدم تنظیم کو گلوریفائی کیا۔

وکیل صفائی نے کہا کہ مقدمے میں لگائی جانے والی دفعات لاگو نہیں ہوتیں، ملزم اقرار الحسن نے فقط گورنر راج پر بات کی تھی۔

بعدازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، جو جمعرات کو سنایا جائے گا۔

خبر شیئر کریں: