نیویارک سٹی میراتھن میں امین مکاتی کا شاندار کارنامہ، تیز ترین پاکستانی رنر بن گئے

42.195 کلومیٹر طویل میراتھن 2 گھنٹے 53 منٹ اور 42 سیکنڈ میں مکمل، تین گھنٹے سے کم وقت میں ریس مکمل کرنے والے واحد پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل

نیویارک سٹی میراتھن میں امین مکاتی کا شاندار کارنامہ، تیز ترین پاکستانی رنر بن گئے

اسلام آباد: پاکستانی لانگ ڈسٹنس رنر امین مکاتی نے نیویارک سٹی میراتھن میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 42.195 کلومیٹر طویل میراتھن 2 گھنٹے 53 منٹ اور 42 سیکنڈ میں مکمل کرکے ریس مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی رنر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اپنی اس شاندار کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے امین مکاتی نے نیویارک میراتھن ریس کو انتہائی کٹھن تجربہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس سال کے ایونٹ میں 42.195 کلومیٹر طویل میراتھن تین گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کرنے والے واحد پاکستانی رنر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی میرے اور میرے ملک پاکستان کے لیے ایک نہایت خاص لمحہ ہے۔

امین مکاتی نے کہا کہ وہ دنیا کی چھ بڑی بین الاقوامی میراتھنز مکمل کرنے کے اپنے پُرعزم ہدف کی تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔

انہوں نے میراتھن کے لیے ایکٹیویٹ کے سی ای او آر ڈی رضوان آفتاب احمد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے تمام بین الاقوامی میراتھن کے سفر میں بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی کی۔

خبر شیئر کریں: