امریکی انفلوئنسر کے سوال پر افتخار احمد کا غیر متوقع جواب وائرل

تعارف پوچھنے پر کرکٹر نے خیریت بتادی، نوجوان بیٹرز کو فٹنس اور پاور ہٹنگ بہتر بنانے کا مشورہ بھی دیا

امریکی انفلوئنسر کے سوال پر افتخار احمد کا غیر متوقع جواب وائرل

پاکستانی کرکٹر افتخار احمد کی امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کررہی ہے۔

نیپال میں بنائی گئی ویڈیو میں ’’امریکن کرکٹ گرل‘‘ کے نام سے معروف انفلوئنسر نے اپنا تعارف کرانے کے بعد افتخار احمد سے پوچھا: ’’آپ کون ہیں؟‘‘ جس پر انہوں نے جواب دیا: ’’میں ٹھیک ہوں۔‘‘ گفتگو کا یہ غیر متوقع لمحہ صارفین کے دلچسپ تبصروں کا موضوع بن گیا۔

انفلوئنسر نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تعارف کی ضرورت نہیں، نوجوان ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کے لیے ان کی نصیحت پر غور کریں۔

گفتگو کے دوران افتخار احمد نے نوجوان بیٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی فٹنس اور پاور ہٹنگ بہتر بنانے پر توجہ دیں۔


خبر شیئر کریں: