خواتین کے ٹیکنالوجی مقابلے میں پانچ ہزار سے زائد رجسٹریشن

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں منعقدہ مقابلے میں مصنوعی ذہانت پر مبنی منصوبوں کو خصوصی توجہ دی گئی۔

خواتین کے ٹیکنالوجی مقابلے میں پانچ ہزار سے زائد رجسٹریشن

پاکستان میں خواتین کے لیے منعقدہ ٹیکنالوجی مقابلے ویمن ٹیک کویسٹ کے دسویں ایڈیشن میں پانچ ہزار سے زائد رجسٹریشن موصول ہوئیں، جبکہ تقریباً ایک ہزار خواتین نے عملی مقابلوں میں حصہ لیا۔
مقابلے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں منعقد ہوئے اور ان میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے پروگرامنگ، ڈیزائن اور سافٹ ویئر ٹیسٹنگ جیسے شعبوں پر توجہ دی گئی۔ منتظمین کے مطابق شرکا نے حقیقی مسائل کے حل کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کی صلاحیت دکھائی۔
نو کامیاب امیدواروں میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں تربیت، پیشہ ورانہ روابط اور خواتین کے لیے ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

خبر شیئر کریں: