لورالائی میں 600 کلو اومان بوٹی برآمد، دو ملزمان گرفتار
تھانہ چنجن پولیس نے دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں، برآمد شدہ بوٹی آئس کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے، پولیس حکام۔
AI Generated
کوئٹہ: لورالائی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 600 کلوگرام اومان بوٹی برآمد کرکے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا اور 2 گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔
ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کی ہدایات پر تھانہ چنجن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 گاڑیوں کو تحویل میں لے کر ان میں لوڈ 600 کلوگرام اومان بوٹی برآمد کی اور دو ملزمان نور علی اور عبدالنافع کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والی اومان بوٹی ممنوعہ اشیا میں شامل ہے، جو خطرناک منشیات آئس (کرسٹل میتھ) کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔ منشیات کی بھاری مقدار کی برآمدگی کو منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے اہم کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کی ہدایات پر پولیس منشیات فروشوں اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے۔ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔





