سمندر کی پانچ ہزار میٹر گہرائی میں نیلی روشنی خارج کرنے والی مکڑیاں دریافت

سائنس دان سمندری مکڑیوں میں حیرت انگیز چمک کے حیاتیاتی مقصد کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سمندر کی پانچ ہزار میٹر گہرائی میں نیلی روشنی خارج کرنے والی مکڑیاں دریافت

کینبرا: آسٹریلیا کے قریب گہرے سمندر میں پائی جانے والی بڑی سمندری مکڑیوں کی بعض اقسام میں نیلی روشنی خارج کرنے کی صلاحیت دیکھی گئی ہے۔ سائنس دانوں نے تقریباً پانچ ہزار میٹر گہرائی سے ملنے والی مخلوق کے مشاہدے میں بتایا کہ مخصوص تحریک ملنے پر ان کے جسم سے مدھم نیلی روشنی نکلتی ہے۔

یہ مشاہدہ 2017 کی سمندری مہم سے متعلق ہے جس پر نئی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ محققین ابھی تک یہ طے نہیں کرسکے کہ روشنی کا مقصد شکار، رابطہ یا کوئی اور حیاتیاتی عمل ہے۔ عام زمینی مکڑیوں اور ان سمندری جانداروں کو ایک ہی قسم سمجھنا درست نہیں؛ ان کا ماحول اور جسمانی ساخت مختلف ہے۔

خبر شیئر کریں: