سالگرہ کے تحفے نے قسمت بدل دی، خاتون نے لاٹری میں بڑا انعام جیت لیا
امریکی خاتون نے خالہ کی بھیجی ہوئی رقم سے آن لائن لاٹری کھیلی اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر جیت لیے
امریکی ریاست مشی گن میں ایک خاتون نے سالگرہ پر تحفے میں ملنے والی رقم سے آن لائن لاٹری کھیل کر ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔
اوکلینڈ کاؤنٹی کی رہائشی 47 سالہ خاتون نے مشی گن لاٹری حکام کو بتایا کہ سالگرہ سے چند روز پہلے ان کی خالہ نے ایک کارڈ بھیجا تھا، جس میں رقم بھی رکھی ہوئی تھی۔ انہوں نے اسی رقم سے آن لائن گیم کارڈ خرید لیا۔
خاتون کے مطابق وہ ’لکی کوائنز ڈسکو پگ‘ نامی گیم کھیل رہی تھیں، جب انہوں نے 20 ڈالر کی لاٹری کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
گیم ختم ہونے پر انعام کی رقم دیکھ کر انہیں یقین نہیں آیا کہ وہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر جیت چکی ہیں۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کا آغاز سالگرہ پر ملنے والے تحفے کو قرار دیا۔





