تہران میں ٹرمپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دکھانے والا طنزیہ ماڈل نصب

تجریش اسکوائر پر بنائی گئی علامتی جیل میں امریکی صدر کو طنز کا نشانہ بنایا گیا۔

تہران میں ٹرمپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دکھانے والا طنزیہ ماڈل نصب

تہران کے تجریش اسکوائر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روپ دھارے ایک اداکار کو علامتی جیل میں دکھایا گیا ہے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

بل بورڈ کی شکل میں تیار کیے گئے اس ڈسپلے میں جیل کی ایک چھوٹی سی کوٹھڑی بنائی گئی ہے۔ ٹرمپ جیسا ماسک، سیاہ سوٹ اور سرخ ٹائی پہنے اداکار کو سلاخوں کے پیچھے چلتے پھرتے اور کبھی بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ڈسپلے منگل، 20 اکتوبر کی شام ایران کے دارالحکومت کے شمالی علاقے میں پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ لگے پیغامات میں امریکی پالیسیوں اور ایران کے خلاف کارروائیوں پر تنقید کی گئی ہے۔

یہ کسی حقیقی گرفتاری کا منظر نہیں، بلکہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران امریکی صدر پر طنز کے لیے تیار کیا گیا ایک فن پارہ ہے۔


خبر شیئر کریں: