کاغذی جہازوں کی بارش نے فٹبال میچ ختم کروا دیا

اسپین کی لا لیگا میں تماشائیوں نے احتجاجاً میدان میں کاغذ کے جہاز پھینکے، مقابلہ روکنا پڑا۔

کاغذی جہازوں کی بارش نے فٹبال میچ ختم کروا دیا

اسپین کی فٹبال لیگ لا لیگا میں رایو ویلیکانو اور ایتھلیٹک بلباؤ کے درمیان مقابلہ تماشائیوں کے غیرمعمولی احتجاج کے باعث مکمل نہ ہوسکا۔
میچ کے دوران تماشائیوں نے بڑی تعداد میں کاغذ کے جہاز اور دوسری اشیا میدان میں پھینکنا شروع کردیں۔ ریفری نے پہلے کھیل روکا اور میدان صاف ہونے پر مقابلہ دوبارہ شروع ہوا، لیکن احتجاج جاری رہنے کے باعث میچ دوبارہ روکنا پڑا۔
مقامی رپورٹس کے مطابق احتجاج کا رخ میزبان کلب کی انتظامیہ اور مالک کی جانب تھا۔ مسلسل خلل کے بعد کلب نے مقابلہ منسوخ ہونے کی تصدیق کی۔ کاغذی جہازوں سے بھرے میدان کے مناظر نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کی۔

خبر شیئر کریں: