فیفا کا اربوں ڈالر کا منصوبہ، پاکستان بھی ممکنہ مستفید

2027 سے 2030 کے پروگرام کی منظوری مارچ 2027 میں متوقع ہے۔

فیفا کا اربوں ڈالر کا منصوبہ، پاکستان بھی ممکنہ مستفید

زیورخ: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2027 سے 2030 کے دوران دنیا بھر میں کھیل کی ترقی کے لیے چھ ارب 35 کروڑ ڈالر کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ مجوزہ پروگرام میں پاکستان سمیت 211 رکن ممالک شامل ہیں۔

تجویز کے مطابق ہر رکن ملک کے لیے ڈھائی کروڑ ڈالر تک اضافی فنڈنگ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ پروگرام میں نوجوان اور خواتین کھلاڑیوں، کھیل کے بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی سرگرمیوں کو ترجیح دینے کا منصوبہ ہے۔

فیفا کونسل دسمبر 2026 میں تجاویز کا جائزہ لے گی جبکہ حتمی منظوری مارچ 2027 کی فیفا کانگریس سے مشروط ہوگی۔

خبر شیئر کریں: