سیلاب سے سڑکیں زیر آب آگئیں، امدادی اداروں نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔

استنبول میں غیر معمولی بارش، ہلاکتیں اور متعدد افراد لاپتا

سیلاب سے سڑکیں زیر آب آگئیں، امدادی اداروں نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔

استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث تین افراد کی ہلاکت اور پانچ کے لاپتا ہونے کی اطلاع ہے۔ مختلف علاقوں میں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں اور بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

استنبول کے گورنر داؤد گل کے مطابق 1942 میں ریکارڈ رکھنے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد یہ غیر معمولی بارش ہے۔ کاغتھانے کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جبکہ بالات میں 14 سالہ لڑکا پانی میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا۔

ترکیہ کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نے سیلاب سے متعلق ایک ہزار 277 واقعات، لینڈ سلائیڈنگ کے 15 واقعات اور 47 افراد کے پھنسنے کی اطلاع دی۔

حکام نے اسکول پیر تک بند رکھنے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

خبر شیئر کریں: