امریکا میں اسکول پر فائرنگ، 3 بچے اور استاد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

ریاست اوریگون میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے 5، 8 اور 11 سال کے بچے جان سے گئے، واقعے کی تحقیقات جاری

امریکا میں اسکول پر فائرنگ، 3 بچے اور استاد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

واشنگٹن: امریکی ریاست اوریگون میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 3 بچوں اور ایک استاد سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کرنے والا 16 سالہ لڑکا بھی مارا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 16 سالہ لڑکے نے اسکول میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین کم عمر بچے اور ایک استاد جان سے گئے۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5، 8 اور 11 سال بتائی گئی ہیں، جبکہ مقتول استاد کی عمر 54 سال تھی۔

فائرنگ کے واقعے کے دوران قریب موجود ایک شخص نے حملہ آور لڑکے پر گولی چلائی، جس سے وہ بھی ہلاک ہوگیا۔

امریکی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس فائرنگ کے محرکات اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

خبر شیئر کریں: