سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل 12 نومبر کو ریٹائر ہوں گے، فل کورٹ ریفرنس 11 نومبر کو ہوگا
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کریں گے
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل 12 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے، جبکہ ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 11 نومبر کو دن 12 بجے منعقد ہوگا۔
فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی خطاب کریں گے، جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل بھی اپنی عدالتی خدمات اور پیشہ ورانہ تجربات سے متعلق خیالات کا اظہار کریں گے۔
تقریب میں اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان بھی خطاب کریں گے۔
فل کورٹ ریفرنس کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل کی عدالتی خدمات، سپریم کورٹ میں ان کے دور اور نظامِ انصاف میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقد ہونے والا یہ ریفرنس عدالتی روایت کے مطابق ان کی خدمات کے اعتراف میں ہوگا۔





