فلائی جناح کے نئے ایئربس اے 320 طیارے کی فرانس میں پہلی آزمائشی پرواز کامیاب

طیارے نے 2 گھنٹے 2 منٹ کی پرواز کے دوران 39 ہزار فٹ کی بلندی حاصل کی، پاکستان آمد پر AP-BQA رجسٹریشن دی جائے گی

فلائی جناح کے نئے ایئربس اے 320 طیارے کی فرانس میں پہلی آزمائشی پرواز کامیاب

کراچی: فلائی جناح کے نئے ایئربس اے 320 طیارے نے فرانس کے شہر ٹولوز میں اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کرلی۔

طیارے نے پہلی آزمائشی اڑان عارضی فرانسیسی رجسٹریشن کے ساتھ بھری۔ طیارے نے دوپہر 12 بج کر 8 منٹ پر ٹولوز سے پرواز کی اور دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر واپس اسی شہر میں لینڈ کیا۔

نئے طیارے کی آزمائشی پرواز کا مجموعی دورانیہ 2 گھنٹے اور 2 منٹ رہا، جبکہ پرواز کے دوران طیارے نے زیادہ سے زیادہ 39 ہزار فٹ کی بلندی حاصل کی۔

پاکستان پہنچنے اور ایئرلائن کے بیڑے میں شامل ہونے کے بعد طیارے کو پاکستانی رجسٹریشن AP-BQA دی جائے گی۔

طیارہ متعلقہ کمپنی کے آرڈر کے تحت فلائی جناح کے بیڑے میں شامل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے طیارے کی آمد سے فلائی جناح کے ملکی اور بین الاقوامی فضائی آپریشنز میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے۔

خبر شیئر کریں: