ایل پی جی بردار جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا، بحران میں کمی کی امید
ایم ٹی علیشا ون سوئی سدرن کے لیے 3 ہزار 72 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر آیا ہے
کراچی: ملک میں ایل پی جی بحران میں کمی کی امید پیدا ہوگئی، درآمدی ایل پی جی لے کر آنے والا جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا۔ تفصیل کے مطابق ایم ٹی علیشا ون نامی بحری جہاز 3 ہزار 72 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچا، جہاز سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے درآمدی ایل پی جی لے کر آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل پی جی سے لدا بحری جہاز جلد ہی ٹرمینل پر لنگر انداز ہو جائے گا۔





