یومِ اقبال !وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین کے لیے 3 تعطیلات کی خوشخبری

یومِ اقبال !وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین کے لیے 3 تعطیلات کی خوشخبری

ویب ڈسک :یومِ اقبال !وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین کے لیے 3 تعطیلات کی خوشخبری۔حکومت پاکستان کی جانب سے 9 نومبرکے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے مسلسل تین چھٹیوں کا بہترین موقع پیدا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوم اقبال کے موقع پر سرکاری ملازمین تین چھٹیاں گزاریں گے 6 نومبر کو جمعہ کا دن ہوگا، جبکہ وفاقی محکموں میں ہفتہ وار بنیادوں پر ہفتہ اور اتوار7 اور 8 نومبرکو چھٹی ہوتی ہے۔ 9 نومبرپیرکو یومِ اقبال کی سرکاری تعطیل کے باعث وفاقی محکموں کے ملازمین مسلسل تین روز ہفتہ، اتوار اور پیر کی تعطیلات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔دوسری جانب، صوبائی محکموں کے وہ ملازمین جو ہفتے کو معمول کے مطابق کام کرتے ہیں، وہ ایک یوم کی اتفاقیہ رخصت لے کرہفتہ وار تعطیل اتوار اور یومِ اقبال کی رخصت کے ساتھ ساتھ اپنے مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس طویل ویک اینڈ سے استفادہ کر سکیں گے۔


خبر شیئر کریں: