گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شہدا کے بچوں کی تعلیم اور روشن مستقبل کے لیے عملی اقدام
گورنرخیبرپختونخوا اورپاکستان سویٹ ہومزکی مشترکہ کاوش سے فخرِشہدا اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا
شہدا کے بچوں کیلئے خصوصی کیڈٹ کالج قائم کیا جائے گا، جس کیلئے سرکاری زمین فراہم کریں گے،فیصل کریم کنڈی
پشاور:گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہدا کے بچوں کی تعلیم اور روشن مستقبل کے لیے عملی اقدام اٹھایا ہے اور گورنرخیبرپختونخوا اورپاکستان سویٹ ہومزکی مشترکہ کاوش سے فخرِشہدا اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا گیاہے۔ فخرِشہدا اسکالرشپ کے تحت شہدا کے بچوں کو پہلی جماعت سے انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دفاعِ وطن میں شہید ہونے والے پاک فوج، پولیس، لیویزاورایف سی اہلکاروں کے بچوں کو انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم دی جائے گی۔فخرِ شہدا اسکالرشپ شہدا کے خاندانوں سے یکجہتی اوران کی معاونت کے عزم کا عملی اظہار ہے۔ گورنر خیبرپختونخوانے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنا اورانہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،شہدا کے بچوں کیلئے خصوصی کیڈٹ کالج قائم کیا جائے گا، جس کیلئے سرکاری زمین فراہم کریں گے۔





