گلگت بلتستان کا یومِ آزادی یکم نومبر کو جوش و خروش سے منایا گیا

گلگت اسکاوٹس اور مقامی جانبازوں نے دلیری سے مقابلہ کرکے پاکستانی پرچم لہرایا

گلگت بلتستان کا یومِ آزادی یکم نومبر کو جوش و خروش سے منایا گیاAI Generated

گلگت: یکم نومبرکو یوم آزادی گلگت بلتستان جوش وخروش سے منایا گیا۔یکم نومبر1947کو پاکستان سے الحاق اور ڈوگرا راج کے خاتمہ کیلئے گلگت بلتستان کے غیورعوام جنگ آزادی میں سرخرو ہوئے۔ گلگت اسکاوٹس اور مقامی جانبازوں نے ہندوستان کیخلاف دلیری اور پوری قوت سے مقابلہ کیا اور پاکستانی پرچم لہرایا۔ ایک سال کی جہدوجہد کے بعد 14 اگست1948 کو بلتستان کو بھی ہندوستان کے تسلط سے آزاد کرا لیا گیا۔ گلگت بلتستان کے بہادر جوانوں نے دشمن کو شکست فاش دی اور اپنی مادر وطن کو بھارتی تسلط میں جانے سے ہمیشہ کیلئے روک دیا۔جنگ آزادی گلگت بلتستان کے دوران لڑی جانے والے جنگیں عالمی عسکری معرکوں میں بہادری کی روشن داستان ہیں۔گلگت بلتستان کے غیورعوام نے آزادی کے بعد پاک بھارت جنگوں میں جوانمردی کیساتھ ناقابل فراموش کارنامے سرانجام دئیے ہیں۔

خبر شیئر کریں: