جی 24 کی صدارت پاکستان کے سپرد، پاکستان نے چیئرمین شپ سنبھال لی

ترقی پذیر ممالک کی فیصلہ سازی میں مؤثر نمائندگی یقینی بنانا ہوگی،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،تین اہم ترجیحات کااعلان

جی 24 کی صدارت پاکستان کے سپرد، پاکستان نے چیئرمین شپ سنبھال لی

اسلام آباد:ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی 24 کی صدارت پاکستان کے سپرد، یکم نومبر 2026ء سے پاکستان نے چیئرمین شپ سنبھال لی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی طرف سے عالمی مالیاتی نظام کو زیادہ منصفانہ، جامع اور ترقی پر مبنی بنانے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی فیصلہ سازی میں مؤثر نمائندگی یقینی بنانا ہوگی،عالمی اقتصادی پالیسی سازی میں ترقی کو مرکزی حیثیت دینا ہوگی۔انہوں نے نائجیریا کی سابقہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے جی 24 کی پیش رفت جاری رکھنے کا عزم کیاوزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترقی پذیر معیشتوں کی اجتماعی آواز مضبوط بنانے پر زوردیا اور کہا کہ عالمی اقتصادی پالیسی سازی میں ترقی کو مرکزی حیثیت دینا ہوگی۔پاکستان کی جی 24 صدارت کے لیے تین اہم ترجیحات کا اعلان اعلان کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی فیصلہ سازی میں مؤثر نمائندگی یقینی بنانا ہوگی،بریٹن ووڈز کے مالیاتی اداروں میں منصفانہ اور مساوی نمائندگی کے حامی ہیں، ترقی پذیر ممالک کو سستے اور بروقت ترقیاتی مالی وسائل کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی،قرضوں کے پائیدار حل اور عالمی مالیاتی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ ہوگی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے، پاکستان کی جی 24 صدارت مشاورت، اتفاقِ رائے اور اجتماعی مفادات کے اصولوں پر مبنی ہوگی،آئی ایم ایف اور عالمی بینک سمیت عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترقی پذیر معیشتوں کا مستقبل عالمی معیشت کے مستقبل کا مرکزی حصہ ہے،معاشی استحکام کو سرمایہ کاری، روزگار اور پائیدار ترقی کی بنیاد بنانا ہوگا،پاکستان اجتماعی آواز کو عملی اثر و رسوخ اور بامعنی پیش رفت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہے۔اجتماعی قیادت کی کامیابی کا پیمانہ ترقی کے میدان میں ٹھوس نتائج ہوں گے۔

خبر شیئر کریں: