اسلام آباد میں فرانسیسی ٹینس اسٹار نے ٹائٹل جیت لیا
ایسٹرڈ سیروٹ نے تھائی لینڈ کی کمونوان یودپیچ کو دونوں سیٹس میں 7-5 سے شکست دی؛ 17 ممالک کی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
اسلام آباد: فرانس کی ایسٹرڈ سیروٹ نے اسلام آباد میں خواتین کے بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو 15 کا سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں انہوں نے تھائی لینڈ کی کمونوان یودپیچ کو 7-5 اور 7-5 سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں 17 ممالک کی 30 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
منتظمین کے مطابق اس مقابلے کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو عالمی رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے اور اعلیٰ سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ دوسرے مرحلے کے مرکزی مقابلے 13 اکتوبر سے اسی مقام پر شروع ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔





