معاذ صداقت کی 96 رنز کی دھواں دار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو یکطرفہ شکست دے دی

راولپنڈی میں پاکستان کی 82 رنز سے فتح؛ 215 رنز کے جواب میں سری لنکا 133 رنز تک محدود۔

معاذ صداقت کی 96 رنز کی دھواں دار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو یکطرفہ شکست دے دی

راولپنڈی: پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں 82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں اپنی برتری مزید مضبوط کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 215 رنز بنائے۔ معاذ صداقت نے 51 گیندوں پر 96 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بناسکی۔ پاکستانی بیٹنگ کی نمایاں کارکردگی اور بولرز کی مؤثر حکمت عملی نے میزبان ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

خبر شیئر کریں: