حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

پیٹرول 2 روپے 93 پیسے سستا، ہائی سپیڈ ڈیزل 61 پیسے مہنگا

حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول سستا اور ہائی سپیڈ ڈیزل مہنگا کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 396 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبرکیلئے ہوگا۔

خبر شیئر کریں: