کوئٹہ کی نئی عوامی ٹرین کو مسافروں کا مثبت ردعمل

سریاب سے کچلاک تک 32 کلومیٹر طویل جناح پیپلز ٹرین روزانہ تقریباً ایک ہزار افراد کو سفری سہولت دے رہی ہے۔

کوئٹہ کی نئی عوامی ٹرین کو مسافروں کا مثبت ردعمل

کوئٹہ میں شروع ہونے والی جناح پیپلز ٹرین سروس کو شہریوں کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سریاب سے کچلاک تک 32 کلومیٹر طویل راستے پر چلنے والی ٹرین روزانہ تین چکر لگاتی ہے اور اوسطاً تقریباً ایک ہزار مسافر اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔
یہ بلوچستان کا پہلا بڑے پیمانے پر شہری ریل ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے، جسے صوبائی حکومت اور پاکستان ریلوے نے مشترکہ طور پر شروع کیا۔ منصوبے میں سات ریلوے اسٹیشن شامل ہیں اور اس پر تقریباً تین ارب روپے خرچ ہوئے۔
مسافروں نے کم خرچ اور آرام دہ سفر کو سراہا، تاہم بعض افراد نے ریلوے لائن کی حفاظت اور سیکیورٹی کے انتظامات مستقل مؤثر رکھنے پر زور دیا۔ حکام کے مطابق مسافروں کی تعداد بڑھنے پر مزید بوگیاں شامل کی جا سکتی ہیں۔

خبر شیئر کریں: